Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 5:گونگے بہروں کے بارے میں سُوال جَواب
21 - 22
عقیدے کابیان
  ’’اللّٰہ ‘‘کا اشارہ گونگے بہرے کس طرح کریں؟
سُوال: آج کل گونگے بَہروں کو تربیّت دینے والے’’اللّٰہ‘‘  کا اشارہ آسمان کی طرف اُنگلی اُٹھوا کر سکھاتے ہیں یہ کہاں تک دُرُست ہے؟
جواب: یہ طریقہ قَطعاً (قَطْ۔عاً)غَلَط ہے۔ ان بے چاروں کے ذِہن میں یِہی نظریات بیٹھ جاتے ہوں گے کہ’’ ا للّٰہ تعالیٰ اوپر ہے یا اوپر اُس کا مکان ہے جس میں وہ رہتا ہے یہ دونوں باتیں کفر ہیں‘‘اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ  جِہَت (یعنی سَمت) سے بھی پاک ہے اور مکان سے بھی ۔ آسمان کی طرف اشارہ کرنے کے بجائے ان کو ہاتھ کے ذَرِیعے لفظ’’ اللّٰہ‘‘بنانا سکھانا چاہئے اور اِس کا طریقہ نہایت ہی آسان ہے۔ سیدھے ہاتھ کی اُنگلیاں معمولی سی کُشادہ کر کے انگوٹھے کا سِرااوپر کی طرف تھوڑا سابڑھا کر شہادت کی اُنگلی کے پہلو کے وَسط میں لگا لیجئے اب سیدھی ہتھیلی کی پُشت کی طرف دیکھئے تو لفظاللّٰہمحسوس ہوگا۔اِسی طرح کر کے اُلٹے ہاتھ کی ہتھیلی کی اگلی طرف دیکھیں گے تواللّٰہ لکھا ہوا نظر آئے گا۔    
     فِلمیں کُفرِیّات سیکھنے کا ذَ رِیعہ ہیں
	میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو! اﷲ تعالٰی کے لئے مکان اورجِہَت(یعنی سَمت) ثابِت کرنے والے جُملے لوگوں میں کافی رائج ہوتے جا رہے ہیں مَثَلاً’’ اُوپر