Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 18:تجدیدِایمان وتجدیدِ نکاح کا آسان طریقہ
9 - 26
تب)بھی صحیح و مُنْعَقِد ہے (یعنی ہو جائے گا)۔(1) 
ہاں! اگر نِکاح میں مَہر کا ذِکر ہو تو ایجاب پُورا جب ہو گا کہ مَہر بھی ذِکر کیا جائے چُنانچِہ صَدرُ الشَّریعہ، بَدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ  مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِی فرماتے ہیں:نِکاح میں مَہر کا ذکر ہو تو اِیجاب پورا  جب ہو گا کہ مَہر بھی ذِکر کر لے مثلاً یہ کہتا تھا کہ فُلاں عورت تیرے نِکاح میں دی بعوض ہزار روپے کے اور مَہر کے ذکر سے پیشتر اس نے کہا :میں نے قبول کی، نکاح نہ ہوا کہ ابھی ایجاب پورا نہ ہوا تھا اور ا گر مَہر کا ذکر نہ ہوتا تو ہو جاتا۔ (2)
کیا نکاح کا خُطبہ پڑھنا واجِب ہے؟
سُوال:کیا نکاح کا خُطبہ پڑھنا واجِب ہے؟
جواب:نکاح کا خُطبہ پڑھنا واجِب نہیں بلکہ مستحب ہے۔ ہاں جب پڑھا جائے تو حاضِرین پر سُننا واجب ہے۔خطبۂ نِکاح کے علاوہ نِکاح کے مزید چند مستحبات یہ بھی  ہیں:”(۱)عَلانیہ نکاح(۲)نکاح سے پہلے خطبہ پڑھنا کوئی سا خطبہ ہو اور بہتر وہ ہے جو حدیث میں وارِد ہو(۳)مسجد میں ہونا(۴)جمعہ کے دن(۵) گواہانِ عادل کے سامنے (۶)عورت عمر، حسب ، مال، عزّت میں مرد سے کم ہو اور (۷)چال چلن اور اخلاق وتقویٰ وجمال میں بیش(یعنی بڑھ کر ) ہو۔(۸)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… فتاویٰ رضویہ،۱۱/۱۴۰ 
2…… بہارِ شریعت،۲/۱۱،حصہ :۷