ہے یا نہیں تب بھی اگر احتیاطاً توبہ کرنا چاہے تو اس طرح کہے: ’’یااللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ! اگر مجھ سے کوئی کُفر ہو گیا ہو تو میں اُس سے توبہ کرتا ہوں ، یہ کہنے کے بعد کلمہ پڑھ لے۔“
میٹھے میٹھے اسلا می بھائیو!بہتر یہ ہے کہ روزا نہ رات سونے سے قبل دو رَکعت صلوٰۃُ التَّوبہ ادا کر کے سابقہ ہونے والے تمام گناہوں سے توبہ کر لینی چاہیے اور یہ مدنی اِنعامات میں سے ایک مَدَنی اِنعام بھی ہے کہ’’ کیا آج آپ نے کم از کم ایک بار(بہتر یہ ہے کہ سونے سے قبل)صلوٰۃُ التَّوبہ پڑھ کر دن بھر کے بلکہ سابقہ ہونے والے تمام گناہوں سے توبہ کر لی؟نیز خدانخواسۃ گناہ ہو جانے کی صورت میں فوراً توبہ کر کے آئندہ وہ گناہ نہ کرنے کا عَہَد کیا؟‘‘
ایک ہی کلمۂ کُفر سے بار بار توبہ
سُوال:ایک بار کلمۂ کُفْر صادِر ہو گیا اور توبہ بھی کر لی اب دوبارہ اُسی کلمۂ کُفر سے توبہ کر سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب:ایک کلمۂ کفرسے بار بار توبہ کرنے میں حَرَج نہیں جبکہ اِس بات پر یقین ہو کہ میں پہلے توبہ کر کے مُسلمان ہو چکا ہوں۔
دل میں ناپسندیدہ اور کفریہ باتوں کا پیدا ہونا
سُوال:کیا دل میں ناپسندیدہ اور کفریہ باتوں کا پیدا ہونا بھی کفر ہے ؟