Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 18:تجدیدِایمان وتجدیدِ نکاح کا آسان طریقہ
4 - 26
توبہ و تجدیدِ ایمان کاآسان طریقہ
سُوال:توبہ و تجدیدِ ایمان  کا آسان  طریقہ بھی بیان فرما دیجیے۔ 
جواب:جس کُفر سے توبہ مقصود ہے وہ اُسی وقت مقبول ہو گی جبکہ وہ اُس کُفر کو کُفر تسلیم کرتا ہو اور دل میں اُس  کُفر سے نفرت و بیزاری بھی ہو نیز جو کُفر سرزد ہوا توبہ میں اُس کا تذکِرہ بھی کرے  مَثَلاً جس نے داڑھی کی توہین کی ہو وہ اس طرح کہے : ’’یااللہ عَزَّوَجَلَّ!میں نے جو داڑھی کی توہین کی ہے اِس  کُفر سے توبہ کرتا ہوں، لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہ یعنیاللہ عَزَّوَجَلَّ کے سِوا  کوئی عبادت کے لائق نہیں حضرت محمدصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم اللہ عَزَّوَجَلَّ کے رسول ہیں۔“اِس طرح مخصوص کُفر سے توبہ بھی ہو گئی اور تجدیدِ ایمان بھی۔  
کئی کُفرِیّات سے  توبہ کا طریقہ
سُوال:اگر کسی نے مَعَاذَ اللہ عَزَّ وَجَلَّکئی کُفرِیّات بکے ہوں اور یاد نہ ہو کہ کیا کیا بکا ہے تو وہ توبہ کس طرح کرے ؟
جواب:اگر کسی نے مَعَاذَ اللہ  عَزَّ وَجَلَّکئی کُفرِیّات بکے ہوں اور یاد نہ ہو کہ کیا کیا بکا ہے تو یوں کہے:”یااللہ عَزَّوَجَلَّ!مجھ سے جو جو  کُفرِیّات  صادِر  ہوئے  ہیں میں ان سب سے توبہ کرتا ہوں، پھر کلمہ پڑھ لے۔“اگر کلمہ شریف کا ترجمہ معلوم ہے تو زبان سے تر جمہ دُہرانے کی حاجت نہیں۔ اگر یہ معلوم ہی نہیں کہ کُفر بکا بھی