(کالا) اور یہ رنگ بھی مکّھی کی عمر کے اِعتبار سے ہوتے ہیں۔سفید رنگ جوان مکّھی کا ہو گا اور زرد ادھیڑ عمر والی کا اور سُرخ رنگ بوڑھی مکّھی کا اور کالا رنگ اُس مکّھی کا ہو گا جو اس سے زائد عمر میں پَہُنچ کر محنت کرے۔(1)
شَہْد پینے کا طریقہ
سُوال:شَہْد پینے کا طریقہ اور اس کے فوائد بھی بیان فرما دیجیے۔
جواب:مُفَسّرِشہیر،حکیمُ الاُمَّت حضرت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں: حضور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم روزانہ صبح کو ایک پیالہ شہد کا شربت نوش فرمایا کرتے تھے۔(2)پانی میں شَہْد ملا کر صبح خالی پیٹ پینا بَہُت سارے منافِع کا مجموعہ ہے۔ خالی پیٹ میں شہد فوراً جَذب ہو کر مِعدہ کی صفائی کرتا اور جسم کو بیماریوں سے محفوظ رکھتا ہے۔حضرتِ سیِّدُنا ابُوہریرہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے رِوایت ہے کہ رسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ صحت نشان ہے:جو کوئی ہر ماہ تین دِن صبح کے وَقْت شَہْد چاٹ لے وہ اس مہینے کسی بڑی بَلا میں مبتلا نہ ہو گا۔(3)
حضرتِ سیِّدُنا ابو سعید خُدری رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی ٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کی:
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… تفسیرحسنات،پ۱۴،النحل،تحت الآیۃ:۶۹،۳/۶۳۷ ماخوذاً
2…… مرآۃ المناجیح ، ۶/۲۵۱
3…… اِبنِ ماجہ ،کتاب الطب ،باب العسل ،۴/۹۴،حدیث:۳۴۵۰