سانپ بچھو وغیرہ مُوْذِیات سے بچنے کا وَظیفہ
سُوال: سانپ بچھو وغیرہ مُوْذِیا ت(یعنی اِیذا دینے والے جانوروں)سے بچنے کا کوئی وَظیفہ بھی اِرشاد فرما دیجیے۔
جواب:شجرۂ قادرِیّہ رَضَوِیّہ ضیائیہ میں ہے:”اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اﷲِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَق(یعنی میںاللہ عَزَّوَجَلَّ کے کامل کلمات کے واسطے سے ساری مخلوق کے شر سے پناہ مانگتا ہوں)روزانہ صبح وشام(1) تین تین با ر پڑھئے سانپ بچھو وغیرہ مُوْذِیات (یعنی اِیذا دینے والے جانوروں)سے پناہ حاصل ہو ۔(2)
حدیث شریف میں ہے کہ ایک شخص نے سرکارِ نامدار،مدینے کے تاجدار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم کے دَربارِ نُور بار میں حاضِر ہو کر عرض کی: یارسُولَ اﷲ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وَسَلَّم! کل شام مجھے ایک بچھو نے ڈنک مار دیا۔فرمایا: اگر تم نے شام کے وقت”اَعُوْذُ بِکَلِمَاتِ اﷲِ التَّآمَّاتِ مِنْ شَرِّ مَاخَلَق(یعنی میں اللہ عَزَّوَجَلَّ کے کامل کلمات کے واسطے سے ساری مخلوق کے شر سے پناہ مانگتا ہوں)کہہ لیا ہوتا تو وہ تجھے نقصان نہ پہنچاتا۔ (3)اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں ہر قسم کے مُوْذِیا ت سے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… آدھی رات ڈھلے سے سورج کی پہلی کرن چمکنے تک صُبح ہے، یوں ہی دوپہر ڈھلنے سے غُروبِ آفتاب تک شام ہے۔ (الوظیفۃ الکریمہ، ص۹ ملتقطاً)
2…… شجرۂ قادرِیّہ رَضَوِیّہ ضِیائیہ عطَّارِیّہ،ص۱۲
3…… مُسْلِم،کتاب الذکر والدعاء...الخ ، باب فی التعوذ ...الخ ، ص۱۴۵۳،حدیث:۲۷۰۹