Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 18:تجدیدِایمان وتجدیدِ نکاح کا آسان طریقہ
16 - 26
(4) اگر کسی کو سانپ ڈس لے تو پیاز کا رَس  اور سَرسَوں کا تیل ہم وزن ملا کر مرض کی شدّت کے مطابِق آدھ آدھ گھنٹہ یا ایک ایک گھنٹہ بعد4تولہ (تقریباً 50 گرام) کی مقدار میں پلایئےاِنْ شَآءَاللہ عَزَّ  وَجَلَّآرام آ جائے گا ۔
(5) اگر شَہْد کی مکّھی کاٹ لے تو اس پر پیاز کا ٹکڑا باندھ لیجیے۔ گرم پانی یا آگ سے جل جانے کی صورت میں بھی یہی طریقہ اِختیار کیجیے۔ 
(6) اگر بچھویا شہد کی مکّھی وغیرہ کاٹ لے تو اس پر پیاز کاٹ کر یا مَسَل کر لگایئے اور نمک لگا کر پیاز کِھلایئے۔ 
(7) جب کسی کو سانپ ڈس جائے تو اس کو پیاز کثرت سے کھلایئے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ زَہر کا اثر   دُور ہو جائے گا۔ 
(8)کنکھجورا  کاٹ لے تو پیاز اور لہسن کو پیس کر زخم پر لیپ کر دیجیے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  زہر کا اثر ختم ہو جائے گا۔ 
(9) اگر پیاز کو پانی میں گھوٹ (پیس) کر گھر میں چھڑکیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّ  سانپ بچھو وغیرہ بھاگ جائیں گے۔(1)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… پیاز یا لہسن کھانے یا لگانے کی صورت میں جب تک بدبو ختم نہ ہو مسجد میں جانا منع ہے لہٰذا ایسے علاج بغیر شدید حاجت کے جماعت کے وقت کے قریب نہ کیے جائیں اور جب ایسا علاج استعمال کریں  تو بدبُو ختم ہونے تک مسجد  نہ جائیں ۔مزید  تفصیلات  جاننے  کے لیے شیخِ طریقت، امیرِاہلسنَّت حضرت علّامہ مولانا ابو بلال  محمّد الیا س عطاؔر قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے  رسالے ’’مسجدیں خوشبودار  رکھیے ‘‘ کا مطالعہ کیجیے۔(شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ )