Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 16: نیکیاں چھپاؤ
90 - 103
مجھ کو خزانہ دے تقویٰ کا	
یااللّٰہ میری جھولی بھر دے	(وسائلِ بخشش)
اپنی تعریف سُن کر کیاکرناچاہیے؟
عرض:اگر کوئی شخص ہماری یا ہمارے  کسی عمل کی تعریف کرے تو اس وقت ہمیں  کیا کرنا چاہیے؟
اِرشاد: لوگوں کے مُنْہ سے اپنی تعریف اور فضائل سن کر اپنے نفس کو قابو میں رکھنا انتہائی مشکِل ہوتا ہے اس لیے اپنی تعریف سننے سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اگر کوئی شخص کسی کے مُنْہ پر اس کی یا اس کے کسی عمل کی تعریف کرے تو اسے چاہیے کہ  خوشی سےپھولنےکے بجائے اِسْتِغْفار کرے اورخود کو اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ کی خُفیہ تدبیر سے ڈرانے کی کوشش کرے کہ آج لوگ میری اور میرے جن  اعمال کی تعریف کر رہے ہیں، نہ جانے وہ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  کی بارگاہ میں مقبول بھی ہیں یا نہیں؟ جن اَعمال کی وجہ سے آج  میری بزرگی  وپرہیز گاری کے ڈَنکے بج رہے ہیں، کل بروزِ قیامت یہ اعمال  کہیں میری رُسوائی  کا سبب نہ بن جائیں۔ 
آج بنتا ہوں معزّز جو کھلے حشر میں عیب	
آہ! رُسوائی کی آفت میں پھنسوں گا یارب!	(وسائلِ  بخشش)