Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 16: نیکیاں چھپاؤ
85 - 103
مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں:اُمّتی کا نبی سے، مُريد کا شيخ سے، شاگرد کا استاد سے اپنی خُفيہ نيکياں بیان کرنا رِيا نہيں بلکہ ان کی دُعا لے کر زيادہ قابلِ قبول بنانا ہے۔(1)
ترغیب یا تحدیثِ نعمت کے لیے نیکیوں کا اِظہار
عرض:کیا ہر ایک کو تحدیثِ نعمت اور دوسروں کو ترغیب دینے کے لیے نیکیوں  کو  ظاہر کرنے کی اجازت ہے؟
اِرشاد: تحدیث ِ نعمت (یعنی نعمت کا چرچا کرنے )اور دوسروں کو رَغبت دِلانے کی نیّت سے نیک عمل کا اِظہار تو  کیا جا سکتا ہے مگر تحدیثِ نعمت یا دوسروں کی رغبت کے لیے اپنا پوشیدہ عمل ظاہر کرنے سے پہلے خوب اچھی طرح غور کر لینا چاہیے  کہ کہیں یہ شیطان کی چال تو نہیں کیونکہ شیطان بڑا ہوشیار اور مکّار ہے، ہوسکتاہے کہ  وہ تحدیث ِ نعمت اور دوسروں کی  رغبت  کا وسوسہ دِلا کر  رِیاکاری کی تباہ کاری میں مبتلا کردے لہٰذا ہر ایک کو  تحدیثِ نعمت کے طور پر اپنے اعمال کے اِظہار کی اجازت نہیں،صرف وہی لوگ تحدیثِ نعمت کے طور پراپنے اَعمال ظاہر کرسکتے ہیں جو اس کے اَہل ہوں،اس مسئلے کی باریکیوں کو جانتے ہوں اورجن کے اَقوال واَفعال کی پیروی کی جاتی ہو تاکہ 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… مِرآۃ المناجیح ،۳/۹۵