Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 16: نیکیاں چھپاؤ
74 - 103
بھی اس کا عمل ظاہر ہو جائے گا اور جو ہوناہے وہ ہو کر رہے گا۔(1)
اِس حدیثِ پاک کے تحت مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیمُ الاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں: اس فرمانِ عالی کا مقصد یہ ہے کہ تم رِیا کرکے اپنے ثواب کیوں برباد کرتے ہو؟ تم اِخلاص سے نیکیاں کرو خُفیہ کرو اللہ تعالیٰ تمہاری نیکیاں خود بخود لوگوں کو بتادے گا، لوگوں کے دل تمہیں نیک ماننے لگیں گے، یہ نہایت ہی مُجَرَّب ہے۔ بعض لوگ خُفیہ تہجد پڑھتے ہیں لوگ خواہ مخواہ انہیں تہجد خواں کہنے لگتے ہیں، تہجد بلکہ ہر نیکی کا نور چہرے پر نَمُودار ہوجاتا ہے جس کا دن رات مُشاہَدہ ہورہا ہے۔ لوگ حضور غوثِ پاک ،خواجہ اجمیری(رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمَا)کو ولی کہتے ہیں کیونکہ رب تعالیٰ کہلوا  رہا ہے یہ ہے اِس فرمانِ عالی کا ظہور۔(2)
عہدہ  یا منصب طلب کرنا کیسا؟
عرض :اپنی نیک نامی کا اِظہار کر  کے کوئی عہدہ  یا منصب طلب  کرنا کیسا ہے ؟ نیز تنظیمی ذمہ داری طلب کرنا کیسا ہے ؟
اِرشاد: کو ئی شخص  کسی منصب کا اَہل ہو اور اس کے علاوہ کوئی دوسرا اَہل نہ ہو تو اُس
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… مسندِ امام  احمد ،مسند ابی  سعید  خدری ،۴/۵۷،حدیث:۱۱۲۳۰ 
2…… مِرْآۃُ المناجیح ، ۷/۱۴۵