Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 16: نیکیاں چھپاؤ
71 - 103
میں ریاکاری آ گئی تو جس قدر رِیاکاری ہوئی اُسی قدر  ثواب  سے محرومی ہے اس ضِمن میں ایک حِکایت مُلاحَظہ کیجیے چنانچہ تفسیرِ روح البیان میں ہے : ایک بُزرگرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہفرماتے ہیں:میرا گھر راستے میں تھا ایک رات میں نے سحری کے وقت اٹھ کر گھرکے بالاخانے میں سورۂ  طہٰ  کی تلاوت کی،  جب میں نے اس سورت  کو ختم کیا  تو تھوڑی دیر کے لیے وہیں سو گیا۔ خواب میں مَیں نے  آسمان سے  ایک شخص کو اُترتے دیکھا کہ  اس کے ہاتھ میں ایک صحیفہ ہے، اس نے وہ صحیفہ میرے سامنے کھولا تو اس میں سورۂ طہٰ تھی اور ہر حرف کے نیچے دس دس  نیکیاں لکھی ہوئی تھی سوائے ایک حرف  کے۔ میں نے اس حرف کو دیکھا کہ وہ اپنی جگہ سے مِٹا ہوا ہے اور اس کے نیچے کوئی نیکی بھی  دَرج نہیں، میں نے کہا:اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کی قسم! میں نے یہ حرف بھی  پڑھا تھا لیکن اس حرف کا نہ مجھے ثواب ملا ہے اور نہ ہی یہ حرف نامۂ اعمال میں لکھا گیا  ہے۔ تو اس  شخص نے کہا کہ تو نے سچ کہا، تو نے اس حرف کو پڑھا ہے اور ہم نے  اسے لکھا بھی تھا مگر ہم نے عرش سے ایک  مُنادی کو نِدا کرتے سنا کہ اس حرف کو مِٹا دو اور اس کا ثواب بھی ختم کر دو  تو ہم نے اس کو مِٹا دیا ۔وہ بُزرگ  کہتے ہیں کہ میں خواب میں رونے  لگا اور کہنے لگا کہ تم نے یہ مُعامَلہ کیوں  کیا؟ تو اس شخص نے کہا :دَورانِ تلاوت