Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 16: نیکیاں چھپاؤ
68 - 103
میں باندھیے تاکہ وہ حتَّی الْاِمکان لوگوں کی نظروں سے پوشیدہ رہے۔  ذبح کرتے وقت  بھی اپنے اِخلاص کو قائم رکھتے ہوئے خواہ مخواہ  چرچا کرنے سے بچیے اور  بارگاہِ الٰہی میں اِخلاص وتقویٰ کی بھیک مانگتے رہیےکہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ متقی اور پرہیزگار لوگوں  کی ہی قربانی قبول فرماتا ہے چنانچہ پارہ 6  سورۃُ المائدہ کی آیت نمبر 27میں اِرشادِ ربُّ العباد ہے: اِنَّمَا یَتَقَبَّلُ اللہُ مِنَ الْمُتَّقِیۡنَ
ترجمۂ کنزالایمان:اللہ اسی سے قبول کرتا ہے جسے ڈر ہے۔
ہو اَخلاق اچھا ہو کِردار ستھرا	
مجھے متقی تو بنا یاالٰہی	(وسائلِ بخشش)
حُبِّ جاہ ومنصب  کی خاطر نيكيوں کا اِظہار
عرض : حُبِّ جاہ ومنصب کی خاطِر اپنی نیکیوں کا اِظہار کرنا کیساہے ؟
اِرشاد: حُبِّ جاہ ومنصب کی خاطِر اپنی نیکیوں کا اِظہارکرنا اِنتہائی خطرناک معاملہ ہے کہ اس سے نیکیاں ضائِع ہوجاتی ہیں۔ہمیں چاہیے کہ اس پر قابو پانے کے لیے احادیثِ  مُبارَکہ میں وارِد اِس کے نقصانات پر غور کریں چُنانچہ خَلْق کے رہبر،شافعِ محشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ عِبرت نشان ہے:اُمَراء کے لیے ہلاکت ہے،منصب چاہنے والوں