Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 16: نیکیاں چھپاؤ
64 - 103
خوشبو لگانے میں اچھی نیت کی صورت
عرض:خوشبو لگانا کیساہے؟نیزخوشبولگاتے وقت  اچھی نیت کیسے  کی جائے؟
اِرشاد: خوشبو اللہ   عَزَّ  وَجَلَّ کی نعمتوں میں سے  ایک بَہُت ہی پیاری نعمت ہے لہٰذااچھی نیت سے  اس کا استعمال کیا جائے ۔ یاد رکھیے! بغیر کسی نیت کے  اِس کا استِعمال مُباح(یعنی نہ ثواب نہ گناہ)ہے مگر اچھی اچھی نیتوں سے یہ مُباح کام بھی اجرو ثواب کا ذریعہ بن سکتا ہے جیسا کہ مُحَقِّق عَلَی الْاِطْلَاق، شیخ عبدُالحق مُحَدِّث دِہلویعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی لکھتے ہیں:مُباح کاموں میں بھی اچّھی نیّت کرنے سے ثواب ملے گا،مَثَلًا خوشبو لگانے میں اِتّباعِ سنّت،تعظیمِ مسجِد،فَرحَتِ دِماغ (دِماغ کی تازگی)اور اپنے مسلمان بھائیوں سے ناپسندیدہ بُو دُور کرنے کی نیّتیں ہوں تو ہر نیّت کا الگ ثواب ملے گا۔(1) 
خوشبو لگانے کی نیتیں
خوشبو لگانے سے قبل اپنے آپ کو ریاکاری سے بچانے اور اخلاص پانے کے لیے حسبِ حال اچھی اچھی نیتیں کر لیجیے بالخصوص اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  کی رضا اور اِتّباعِ سنَّت کی نیت ضرور ہونی چاہیے۔ اس کے علاوہ یہ نیتیں بھی  کی جا سکتی ہیں مَثَلًا بِسْمِ اللہ شریف پڑھ کر لگاؤں گا، مُسلمانوں اور فرشتوں کو
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… اَشعةُ اللمعات ،۱/۳۷