دوسروں پر اس کا اِظہار کرنا خودنُمائی وغیرہ آفات میں مبتلا ہونے کی وجہ سے منع ہے۔
کَلَف دار لباس کا اِستعمال
عرض:کیا اِستری کیے ہوئے اور کَلَف دار لباس پہننے سے بھی بڑائی کا اِظہار ہوتا ہے؟نیز کلف دار کپڑے پہننے والا کیا نیت کر ے ؟
اِرشاد: جی ہاں! اِستری کیے ہوئے اور کَلَف دار لباس پہننے سے بھی بڑائی کا اِظہار ہو سکتا ہے وہ یوں کہ اگر کوئی ایسا لباس پہن کر لوگوں کے سامنے فخریہ انداز میں چلے،اپنے لباس کی تعریف کرے یادوسروں سے اپنے لباس کی تعریف سننے اور اچھی جگہ پر بیٹھنے کی خواہش کرے تو یہ تکبر یا فخر کی علامات ہو سکتی ہیں جن سے بچنا چاہیے ،ہاں! اگر یہ کیفیات نہ ہوں تو پھر ایسا لباس پہننے میں حرج نہیں چنانچہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ1197 صَفحات پرمشتمل کتاب بہارِ شریعت جلد سِوُم صَفْحَہ409پر ہے:اتنا لباس جس سے سترِ عورت ہوجائے اور گرمی سردی کی تکلیف سے بچے فرض ہے اور اس سے زائد جس سےزینت مقصود ہو اور یہ کہ جبکہ اللہ (عَزَّوَجَلَّ)نے دیا ہے تو اُس کی نعمت کا اِظہار کیا جائے یہ مستحب ہے، خاص موقع پر مثلاً جمعہ یا عید کے دن عمدہ کپڑے پہننا