Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 16: نیکیاں چھپاؤ
50 - 103
پڑھیں۔(1)مصنف یا شاعِر اس مقام پر پہنچنے کے بعد بھی نام ڈالتے وقت ایک سو ایک بار اپنی نیت پر غور کرلے کہ  کہیں ایسا نہ ہو کہ عوام کا بھلا کرتے کرتے خود ریاکاری کے عَمیق گڑھے  میں جا پڑے۔حدیثِ پاک میں ہے:لوگوں میں سب سے بڑا بدبخت وہ شخص ہے جو غیر کی دنیا کے لیے اپنی آخرت خراب کر دے۔ (2)
اگر کوئی  مصنف یا شاعِر اس  قدر  مشہور ومعروف نہیں اور نہ ہی اس کے نام کے سبب کتاب لینے اور پڑھنے والوں  کی تعدادمیں  کوئی اضافہ ممکن ہے  تو  اسے خوب غور کر لینا چاہیے کہ کونسا جذبہ اسے نام و تخلُّص لکھنے پر اُبھار رہا ہے؟بغیر نام وتخلُّص کے کتاب و کلام چھاپنے پر قلبی صدمہ کیوں ہو رہا ہے؟اگر اس کا اپنی تحریر  یا کلام سے مقصوداللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا اور لوگوں کی اِصلاح  کرنا ہے  تو وہ بغیر نام وتخلُّص  کے بھی ہو سکتی ہے،البتہ یہاں یہ یاد رکھیں کہ نام لکھنے میں بہت سی اچھی نیتیں ہو سکتی ہیں، ہم اپنے عمل پر غور 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… شیخِ طریقت،امیرِ اہلسنَّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرتِ علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی شخصیت  بھی ایسی ہے کہ آپ دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا نام جس کتاب یا رسالے پر ہوتا ہے تو اسے قبولیت کے بارہ چاند لگا دیتا ہے ،لوگ اسے ہاتھوں ہاتھ لیتے اور اس کا مطالعہ کرتے ہیں۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریر کردہ کتب و رَسائل پڑھ کر لاکھوں لاکھ  لوگوں کی زندگیوں میں مدنی اِنقلاب برپا ہو چکا ہے ۔(شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ) 
2…… شُعب الایمان،باب فی اخلاص العمل  للّٰه   وترک الریاء ،۵/۳۲۵،حدیث:۶۹۳۸