Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 16: نیکیاں چھپاؤ
24 - 103
عبادات  میں اِظہار  اور نفلی عبادات میں اِخفا افضل ہے۔) (1)
تفسیرِ قرطبی میں ہے:خَلق کے رہبر، شافعِ محشر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   کا اِرشادِ مبارَک ہے:بہتر ذِکر وہ ہے جو پوشیدہ ہو اور بہتر رِزْق وہ ہے جو کفایت کر جائے۔(2)شریعت میں یہ بات ثابت ہے کہ وہ اعمال جن کو دِکھا کر کرنا لازم نہیں انہیں چھپا کر کرنے میں عَلانیہ سے زیادہ ثواب ہے۔ حضرتِ سَیِّدُناامام حسن  بن ابوالحسنرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَانے اِرشاد فرمایا کہ ہم نے زمین پر چند ایسے لوگوں کو پایا جو اپنے اعمال کو چھپانے کی اِنتہائی کوشش کرتے ہیں مگر ہمیشہ ان کا عمل ظاہر ہو جاتا ہے۔(3) 
پوشیدہ عمل ستّر   گُنا افضل
پوشیدہ عبادت کے بارے میں ہادیٔ راہِ نَجات،سرورِ کائناتصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے اِرشاد فرمایا:وہ ذِکر جس کو نگہبان فرشتے بھی نہ سُن سکیں، اس ذِکر پر جس کو وہ فرشتے سُن سکیں ستر درجہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے۔(4) 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… تفسيرِ خازن ،پ ۸،اَلاعراف ، تحت الآیة:۵۵ ،۲/۱۰۳
2…… مسندِ امام احمد ، مسند ابی اسحاق  سعد  بن ابی  وقاص ،۱/۳۶۴ ، حدیث:۱۴۷۷
3…… تفسیرِ قرطبی ، پ ۸ ،اَلاعراف ، تحت الآیة:۵۵،۴/۱۶۲
4…… کنزُالعُمّال ، من حرف الھمزة  فی  الاذکار...الخ،الباب الاوّل فی الذکر و فضیلته، الجزء:۱، ۱/۲۲۷،حدیث:۱۹۲۵