جاتا ہے اور اَجر میں ستّر گنا اضافہ مٹا دیا جاتا ہے۔شیطان پھر اس کے ساتھ لگا رہتا ہے يہاں تک کہ وہ دوسری مرتبہ لوگوں کے سامنے اس عمل کا ذِکر کرتا ہے اور چاہتا ہے کہ لوگ بھی اس کا تذکرہ کر یں اور اس عمل پر اس کی تعريف کی جائے تو اسے عَلانيہ سے بھی مٹا کر رياکاری میں لکھ ديا جاتا ہے۔پس بندہ اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے ڈرے،اپنے دين کی حفاظت کرے اور بے شک رِياکاری شرک(اصغر) ہے۔(1)
حضرتِسَیِّدُنا علّامہ عبدالغنی نابلسیعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیفرماتے ہیں:جب رِیا و اِخلاص میں سے ہرایک میں شیطانی چالیں اور دھوکہ بازیاں ہيں تو تجھے بیدار رہنا لازم ہے۔ پس !اگر تجھے پتا نہ چلے کہ تو مخلص ہے یا رِیا کار تو پھر تجھے اپنے نیک اَعمال چھپانا ہی بہتر ہے کہ اس میں تیرے لیے کسی قسم کا نقصان نہیں۔(2)
بنا دے مجھ کو الٰہی خلوص کا پیکر
قریب آئے نہ میرے کبھی رِیا یارب (وسائلِ بخشش)
عَلانیہ عبادت افضل ہے یا پوشیدہ؟
عرض: عَلانیہ عبادت افضل ہے یا پوشیدہ؟نیز افضل ہونے کی وجہ کیا ہے؟
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… الترغیب والترھیب ،المقدمة ،الترهیب من الریاء...الخ ،۱/۴۷ ، حدیث:۵۶
2…… حدیقة ندیة ،المبحث السادس من المباحث السبعة ...الخ ،۱/۵۱۷ ملخصاً