Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 16: نیکیاں چھپاؤ
2 - 103
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْمط
نیکیاں چھپاؤ 
شیطان لاکھ سُستی  دِلائے یہ رسالہ(۱۰۶ صفحات ) مکمل پڑھ لیجیے۔
اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ معلومات کا اَنمول خزانہ ہاتھ آئے گا۔
دُرُود شریف کی فضیلت
حضرتِسَیِّدُنا ابوبَکر بن مجاہد عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْوَاحِد ایک دن اپنے طَلَبہ کو پڑھا رہے تھے کہ ایک شیخ پُرانے عِمامے،پُرانی قمیص اور پُرانی چادر میں مَلبوس تشریف لائے۔حضرتِ سَیِّدُنا شیخ ابوبَکر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْاَکْبَر ان کی تعظیم کے لیے کھڑے ہو گئے اور انہیں اپنی جگہ پر بٹھایا۔ پھر ان کا اور ان کے بچوں کا حال دَرْیافت کیا۔ انہوں نے بتایا کہ آج رات میرے گھر بچہ پیدا ہوا ہے۔ گھر والوں نے مجھ سے گھی اور شہد  مانگا ہے حالانکہ میرے پاس ایک ذرَّہ بھی نہیں۔ حضرتِ سیِّدُنا شیخ ابوبَکر عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ الْاَکْبَر فرماتے ہیں:میں(ان کی یہ بات سُن کر)پریشانی کی حالت میں سو گیا۔ میں نے خواب میں نبیٔ کریم عَلَیْہِ اَفْضَلُ الصَّلٰو ۃِ  وَالتَّسْلِیْم کی زِیارت کی۔آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا:غمگین کیوں ہو؟خلیفہ کے وزیر علی بن عیسٰی کے پاس جاؤ اور اُسے جا کر میرا  سلام کہنا اور یہ نشانی بتانا کہ تم جُمُعَہ کی رات