Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 16: نیکیاں چھپاؤ
13 - 103
ساکِن ہوگئی ۔یہ دیکھ کرفرشتوں کو پہاڑوں کی طاقت پر تعجب ہوا اور انہوں نے عرض کی:اے رب  عَزَّ  وَجَلَّ! کیا تو نے پہاڑوں سے زیادہ طاقتور کوئی چیز پیدا فرمائی ہے؟ اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے فرمایا: ہاں! وہ لوہا ہے۔ پھر فرشتوں نے عرض کی: کیا لوہے سے طاقتور  چیز بھی پیدا فرمائی ہے؟فرمایا:ہاں!وہ آگ ہے۔پھر فرشتوں نے عرض کی:آگ سے بھی طاقتور چیز پیدا فرمائی ہے؟ فرمایا:ہاں! وہ پانی ہے۔پھر فرشتوں نے عرض کی:کیا پانی سے طاقتور چیز بھی پیدا فرمائی ہے؟فرمایا:ہاں! وہ ہَوا ہے۔فرشتوں نے پھر عرض کی: کیا ہَوا سے طاقتور چیز بھی پیدا فرمائی ہے؟فرمایا:ہاں!ابنِ آدم!جب اپنے دائیں ہاتھ سے صدقہ دے اور بائیں ہاتھ کو خبر نہ ہو۔(1) 
نیکیاں چھپانے کے حوالے سے اَسلاف کے واقعات
عرض:اپنی نیکیوں کو چھپانے کے سلسلے میں صحابۂ کرام وبُزرگانِ دینرِضْوَانُ اللّٰہ ِ تَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کے کچھ واقعات  بھی بیان فرما  دیجیے۔ 
اِرشاد:ہمارے صحابۂ کرام و بُزرگانِ دینرِضْوَانُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن علم وعمل اور اِخلاص کے پیکر ہوتے ،جو بھی کا م کرتے فقط رِضائے  الٰہی کے حصول کے لیے کرتے اور اس بات کی قطعاً پرواہ یا طمع  نہ کرتے کہ لوگ ان کے عمل
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… شُعَبُ الْايمان،باب فی الزکوة،فصل فی الاختیار فی صدقة التطوع،۳/۲۴۴،حديث: ۳۴۴۱