Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 15:اپنے لیے کفن تیار رکھنا کیسا؟
7 - 32
چھوڑنے کی توفیق ملتی ہے ۔(1)
فکرِ مدینہ کرنے اور اس کے ذریعے  اپنی قبروآخرت بہتر بنانے والوں کے لیےسرکارِ عالی وقارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا یہ اِرشادِ پاک بہترین نصیحت بنیاد ہےکہ پانچ سے پہلے،پانچ کو غنیمت جانو:(۱)جوانی کو بڑھاپے سے پہلے(۲)صحت کو بیماری سے پہلے(۳)مالداری کو تنگدستی سے پہلے (۴)فراغت کومَصروفیت سے پہلے اور(۵)زندگی کو موت سے پہلے۔ (2) اَمیرالمؤمنین حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنیرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں:دنیا کی فکر دِل میں اندھیرا جبکہ آخرت کی فکر روشنی ونور پیدا کرتی ہے۔(3)
میٹھے میٹھے اِسلامی بھائیو! فکر ِمدینہ کی بَرکتوں  سے کماحقہ مستفید ہونے کے لیے روزانہ سونے سے پہلے گھر وغیرہ کے کسی کمرے میں تنہایا ایسی جگہ جہاں مکمل خاموشی ہو،آنکھیں بند کر کے سر جُھکائے کم اَز کم 12منٹ اپنے روزمرہ کے معمولات کا جائزہ لیجیے اور قبر وآخرت کی ہولناکیوں کا تصور باندھیے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی برکت سے نیک اعمال کرنے، گناہوں سے بچنے اور اپنی قبروآخرت کو بہتر بنانے کاذِہن بنے گا۔
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… احیاء العلوم،کتاب التفکر ،فضیلة التفکر،۵/۱۶۳
2…… مستدرک حاکم،کتاب الرقاق،نعمتان مغبون  فیھما کثیر...الخ ، ۵/۴۳۵،حدیث:۷۹۱۶
3…… مُنَبِّھات ابنِ حجر،ص۴