Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 15:اپنے لیے کفن تیار رکھنا کیسا؟
4 - 32
	اچھانہیں کیا کیونکہ نبی ٔ کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکواِس کی ضرورت تھی اورپھر تمہیں یہ بھی معلوم ہے کہ آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکسی سائل کا سوال رَدْ نہیں فرماتے اس کے باوجود تم نے چادر  مانگ لی۔‘‘تو اس نے کہا:’’خدا کی قسم! ‏یہ چادر  میں نے پہننے کے لیے نہیں مانگی بلکہ اس لیے مانگی ہے کہ میں اس مبارک چادر کو اپناکفن بناؤں۔‘‘ حضرتِ ‏سَیِّدُنا سہل رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں کہ وہ مبارک چادر  اُن(خوش نصیب صحابیرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ)کا کفن بنی۔(1)
معلومہواکہ کفن پہلے سے تیار رکھا جا سکتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان صحابی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ نے اپنے کفن کے لیے چادر مانگی اورآپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام نے بھی اس سے منع نہ فرمایا بلکہ چادرعطافرمادی،مگر قبر پہلے سے نہیں بنانی چاہیے کہ میرے آقا اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنّت، مجدِّدِ دین وملّت مولانا شاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنفرما تے ہیں:کفن پہلے سے تیار رکھنے میں حرج نہیں اور قبر پہلے سے بنانا  نہ چاہئے۔اللّٰہتعالیٰ فرماتاہے  ) وَمَا تَدْرِیۡ نَفْسٌۢ بِاَیِّ اَرْضٍ تَمُوۡتُؕ( (پ ۲۱، لقمان:۳۴)ترجَمۂ کنزُالایمان:اور کوئی جان نہیں جانتی کہ کس زمین میں مرے گی۔(2)
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… بخاری،کتاب الجنائز،باب  من استعد الکفن...الخ ،۱/ ۴۳۱-۴۳۲، حدیث: ۱۲۷۷
2…… فتاویٰ رضویہ،۹/۲۶۵