لکھے جاتے اور اِس کی نیکیاں مقبول ہیں۔اس پر وضو لازم ہے نہ غسل کہ وہ ابھی ان اَحکام کا مکلف نہیں ہوا۔ہاں! اسے نماز کے لیے وُضو کرنے کا کہا جائے تاکہ اس کی عادت پڑے۔فتاویٰ فقیۂ ملت میں ہے: نابالغ اپنے اَوراد ووظائف اور قرآنِ کریم کی تِلاوت کا ثواب دوسرے کو پَہُنچانے کے لئے جس کو چاہے دے سکتا ہے کہ اس میں نابالغ کا کچھ نقصان نہیں بلکہ فائدہ ہے۔(1)
سرکارعَلَیْہِ السَّلَام کی دادی جان اور نانی جان کا نام
عرض: ہمارے پیارے آقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی دادی جان اور نانی جان کا نام کیا تھا؟
اِرشاد:ہمارے پیارے آقا،مدینے والے مصطفےٰصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی دادی جان کا نام’’فاطمۃ بنت عَمْروبن عائذ بن عمران‘‘اورنانی جان کانام’’برّۃ بنت عبدالعزیٰ بن عثمان ‘‘ ہے ۔(2)
٭…٭…٭…٭…٭
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… فتاویٰ فقیہِ ملت ،۱/۲۸۵
2…… دلائل النبوة ،باب ذکر شرف اصل رسول اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،۱/۱۸۳-۱۸۴ ملتقطاً