Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 15:اپنے لیے کفن تیار رکھنا کیسا؟
28 - 32
 اُدھر دیکھنے سے زَوالِ بَصَریعنی نظر کمزور ہوجانے کا اَندیشہ ہے۔“(1)
ہمیشہ نگاہوں کو اپنی جھکا کر
کروں خاشِعانہ دُعا یاالٰہی
(وسائلِ بخشش)
دُعا میں ہاتھ اُٹھانے کا طریقہ
عرض:دُعا میں ہاتھ اُٹھانے کا طریقہ اِرشاد فرمادیجیے۔
اِرشاد:دُعا میں ہاتھ اُٹھانے کے چار طریقے پیشِ خدمت ہیں :”جب بھی دُعا مانگیں دونوں ہاتھ اِس طرح اُٹھائیں کہ(۱)سینے کی سیدھ میں رہیں(۲)یا کاندھوں کی سیدھ میں رہیں(۳)یا چہرے کی سیدھ میں رہیں(۴)یا اتنے  بلند ہو جائیں کہ بغل کی سفیدی نظر آجائے۔چاروں صورتوں میں ہتھیلیاں آسمان کی طرف کھلی رہیں کہ دُعا  کا قبلہ آسمان ہے۔“(2)
جن کو سوئے آسماں پھیلا کے جل تھل بھر دیے	
صَدقہ اُن ہاتھوں کا پیارے ہم کو بھی درکار ہے	(حدائقِ  بخشش )
بَغل کی سَفیدی نظرآنے کی وضاحت
عرض:دُعا میں ہاتھ اٹھانے کا چوتھا طریقہ یہ بیان کیا گیا ہے کہ”ہاتھ اتنے بُلند ہو جائیں کہ بغل کی سفیدی نظر آجائے“مگر قمیص یا کُرتے میں یہ ممکِن 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… فضائلِ دعا، ص۶۷ ملخصاً
2…… فضائلِ دعا، ص۷۵۔۷۶ ماخوذاً