Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 15:اپنے لیے کفن تیار رکھنا کیسا؟
27 - 32
 طرف۔ غرضیکہ چاول وغیرہ کی کُھرچَن میں بَہُت خوبیاں ہیں ۔(1)
دُعا میں اِدھراُدھرد یکھنے کے نقصانات
عرض:دُعا میں اکثر لوگ اِدھر اُدھر دیکھتے اور ناخنوں وغیرہ سے کھیلتے نظر آتے ہیں،اِس کی کوئی خاص وجہ ہو تو بیان فرمادیجیے۔
اِرشاد:حدیثِ پاک میں ہے:اَلدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَۃِ یعنی دعا عبادَت کا مَغْز ہے۔(2) دُعا جب اِتنی عظیم ُ الشّان عبادت ٹھہری تو پھر شیطان کیوں نہ اس عبادت میں خَلل اَنداز ہوگا؟یہی وجہ ہے کہ  شاذونادر ہی کوئی مسلمان ایسا ہوگا جو دُعا کے  ظاہری و باطِنی آداب کا لحاظ رکھتے ہوئے دُعا مانگتا  ہوگا۔
یاد رکھیے!دُعا مانگتے وقت اِدھر اُدھر دیکھتے رہنا اور ناخنوں وغیرہ سے کھیلتے رہنا لاپرواہی اور غفلت کی علامت ہے لہٰذا جب بھی دُعا مانگیں تو ظاہری بدن کی عاجزی وانکساری کے ساتھ ساتھ دل بھی حاضر ہو اور دُعا کی قبولیت کا یقین بھی  کہ حدیثِ پاک  میں ہے:اللہ عَزَّ وَجَلَّ سے دُعا کرو قبولیت کا یقین رکھتے ہوئے اور جان رکھو کہ بے شکاللہ عَزَّ وَجَلَّکسی غافل کھیلنے والے دل کی دُعا قبول نہیں فرماتا۔(3)دورانِ دُعا اِدھر اُدھر دیکھنے سے بچیے کہ ”دُعا میں اِدھر
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… مرآۃ المناجیح،۶/۳۷
2…… تِرمِذی،کتاب الدعوات،باب ما جاء  فی  فضل الدعاء،۵/۲۴۳،حدیث:۳۳۸۲
3……  تِرمِذی،کتاب الدعوات، باب  ما جاء  فی  جامع الدعوات... الخ،۵/۲۹۲، حدیث:۳۴۹۰