رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں: مچھلی اور پانی کے دیگر جانوروں اور کھٹمل اور مچھر کا خون پاک ہے۔(1)
تبدیل شدہ کپڑا پہننے کا حکم
عرض:اگر دھوبی کے یہاں سے کپڑا تبدیل ہوکر آیا تو اسے پہن سکتے ہیں یا نہیں؟
اِرشاد:ایسا تبدیل شدہ کپڑا نہیں پہن سکتے کہ یہ حرام ہے اور ایسے کپڑے میں نماز پڑھنابھی مکروۂ تحریمی ہےچنانچہ فتاویٰ رضویہ،جلد7صفحہ298پر ہے:”بدلا ہوا کپڑا پہننا مرد وعورت سب کو حرام ہے اور اس سے نماز مکروہِ تحریمی۔“
کُھرچن کھانا کیسا؟
عرض: کُھرچَن کھانا کیسا ہے؟
اِرشاد:کُھرچَن کھانا سُنَّت ہے کہ ”ہمارے میٹھے میٹھےآقاصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کُھرچَن کھانا پسند فرماتے تھے۔“(2)اور آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی پسند ہماری پسند۔جب ہانڈی پکائی جاتی ہے توغِذائیت نیچے کی طرف اُترتی ہےلہٰذا کُھرچَن میں زِیادہ غِذائیت ہوتی ہے۔مُفَسِّرِ شَہِیر،حکیم الاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں:ہانڈی کی کُھرچَن لذِیذ بھی ہوتی ہے زود ہضم بھی۔تمام ہانڈی کی طاقت ایک طرف اور کُھرچَن کی طا قت ایک
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… بہارِشریعت،۱/۳۹۲،حصہ۲ ملتقطاً
…… مشکاةُ المصابیح،کتاب الاطعمة،الفصل الثانی،۲/۹۷،حدیث:۴۲۱۷