تلاش کیاتو نہ پایا تو سرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے پاس تھوڑا سا پانی لایا گیا، سرکار صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمنے اُس برتن میں اپنا دَستِ اَقدس رکھا اور لوگوں کوحکم دیا کہ وہ اس سے وُضُو کریں۔ حضرتِ سیِّدُنااَنسرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے دیکھا کہ پانی سرکارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی مبارک اُنگلیوں سے پھوٹ رہا ہے یہاں تک کہ سب لوگوں نے وُضُو کر لیا۔(1)اس عظیم الشان معجزے کی عکاسی کرتے ہوئے اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنَّت،مجدِّدِ دین وملت مولانا شاہ امام احمد رضاخانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰنکیا خوب اِرشاد فرماتےہیں ؎
اُنگلیاں ہیں فیض پر، ٹوٹے ہیں پیاسے جُھوم کر
ندیاں پنج آبِ رَحمت کی ہیں جاری واہ واہ! (حدائقِ بخشش)
مچھلی کا خون پاک ہے یا ناپاک؟
عرض:مچھلی کا خون پاک ہے یا ناپاک؟
اِرشاد:مچھلی کا خون پاک ہےکیونکہ وہ بظاہر خون ہےمگر حقیقتاً خون نہیں ہوتا۔(2) صَدرُالشَّریعہ، بَدرُالطَّریقہ حضرتِ علّامہ مولانامفتی محمد امجد علی اعظمیعَلَیْہِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… بخاری،کتاب الوضو،باب التماس الوضو..الخ، ۱/۸۱،حدیث:۱۶۹
2…… رد المحتار،کتاب الطھار ة ،مبحث فی بول الفأر ة...الخ،۱/۵۸۰