بعد آبِ زمزم، اس کے بعد آبِ کوثر،پھر اس کے بعد دریائے نیل کا پانی افضل ہے اور اس کے بعد با قی نہروں کا پانی افضل ہے ۔(1)
مُفَسِّرِ شَہِیر،حکیم الاُمَّت حضرتِ مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الْحَنَّانفرماتے ہیں: آبِ زم زم سا رے پا نیوں سےحتّٰی کہ جنت کے کو ثر وسلسبیل سے بھی افضل ہے ورنہ فرشتے کوثر لاتےاور کیوں نہ ہو کہ یہ پانی حضرتِ اسمٰعیلعَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے پاؤں سے پیدا ہوا۔اس لیے افضل وہ پانی ہے جس کے چشمےحضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی اُنگلیوں سے چھوٹے اس پانی سے (بھی)افضل حضورصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے مُنہ شریف کا لُعاب ہےکہ ان دونوں پانیوں کو حضور سیِّدُالانبیاء(عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)سے نسبت ہے ۔(2)
میٹھےمیٹھےاسلامی بھائیو!معلوم ہواکہ ہمارے پیارےآقا،مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکی مبارک انگلیوں سے نکلنے والا پانی دنیا کے تمام پانیوں سے افضل ہے۔آپصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی انگلیوں سے پانی کے چشمے جاری ہونا یقیناً آپ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا عظیم الشان معجزہ ہے اس معجزے کا ذکر کرتے ہوئے حضرتِ سیِّدُنا اَنسرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ میں نے شَہَنْشاہِ مدینہ،قرارِ قلب و سینہ، فیض گنجینہصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمکو دیکھا کہ جبکہ عصر کی نماز کا وقت قریب ہوا اور لوگوں نے پانی
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… غمز عیون البصائِر،الفن الرابع الالغاز،کتاب الطھار ة،۳/۲۶۲
2…… مرآۃالمناجیح ،۸/۱۱۴