Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 15:اپنے لیے کفن تیار رکھنا کیسا؟
21 - 32
تعداد مُعیَّن کرنا جائز نہیں کہ خبریں اِس باب میں مختلف ہیں اور تَعدادِمُعیَّن پر اِیمان رکھنے میں نبی کو نبوت سے خارِج ماننے یا غیرِ نبی کو نبی جاننے کا اِحتِمال ہے اوریہ دونوں باتیں کُفر ہیں لہٰذا یہ عقیدہ رکھنا چاہئے کہ ہمارا اللہ (عَزَّوَجَلَّ)کے ہر نبی پر اِیمان ہے۔  
آواگون کسے کہتے ہیں؟
عرض:’’آواگون ‘‘کسے کہتے ہیں؟
اِرشاد:غیر مسلموں کا یہ عقیدہ ہے کہ انسان کے مرنے کے بعد اس کی روح کسی دوسرے بدن میں چلی جاتی ہے خواہ وہ بدن  انسان کا ہو یا کسی جانور کا اسے آواگون کہتے ہیں جیساکہ دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ1250صَفحات پرمشتمل کتاب بہارِ شریعت جلد اوّل صفحہ103پر ہے:یہ خیال کہ وہ رُوح کسی دوسرے بدن میں چلی جا تی ہے،خواہ وہ آدمی کابدن ہو یا کسی اور جانور کا جس کو تناسُخ اور آواگون کہتے ہیں۔مَحض باطِل اور اس کا ماننا کُفرہے۔(1)
اسی طرح کے ایک سوال کے جواب میں صدرُالشریعہ،بدرُالطریقہ مفتی محمد امجدعلی اعظمیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہِ الْقَوِیفتاویٰ امجدیہ میں تحریر فرماتے ہیں:اس قول 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… بہارِشریعت،۱/۱۰۳،حصّہ۱