Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 15:اپنے لیے کفن تیار رکھنا کیسا؟
14 - 32
زیادہ سخت ہے ۔“(1)وہاں پہلے سے دَفْن مُردوں نے یہ کہہ کر میرے رَنج وغم میں اِضافہ کردیا کہ’’اے اپنے پڑوسیوں اور بھائیوں کے بعد دنیامیں رہنے والے! کیاتو ہم سے عبرت نہیں پکڑ سکتاتھا؟ہم یہاں پہلے چلے آئے کیاتو اس پر غور وفکر نہیں کرسکتا تھا؟کیاتونہ جانتاتھا کہ ہمارے اعمال کا سلسلہ ختم ہوچکاہےاورتیرے پاس مہلت ہے؟پچھلے لوگ جو اَعمال نہ کر سکے تونےان کااِہتمام کیوں نہ کیا؟‘‘(2)قبرکی اس پُکار نے مجھے دَہْشَت ناک کردیا کہ ’’اےدنیاسےدھوکا کھانے والے! تونے ان رشتہ داروں سے عبرت کیوں نہ پکڑی جنہیں زمین کے گڑھے میں ڈال دیا گیا، یہ وہی تھے جنہیں دنیا نےتجھ سے پہلےدھوکے میں رکھاپھر موت انہیں قبروں کی طرف لے آئی۔“(3)یہ تو وُہی جگہ ہے کہ جہاں”دو فرشتے اپنے دانتوں سے زمین چیرتے ہوئے آتے ہیں، اُن کی شکلیں نہایت ڈراؤنی اور ہیبت ناک ہوتی ہیں، اُن کے بدن کا رنگ سیاہ اور آنکھیں سیاہ اور نیلی،اور دیگ کی برابر اور شعلہ زن ہیں،اور اُن کے مہیب(خوفناک)بال سر سے پاؤں تک،اور اُن کے دانت کئی ہاتھ کے،جن سے زمین چیرتے ہوئے آئیں
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… ترمذی ،کتاب الزھد ،باب(ت:۵)،۴/۱۳۸،حدیث:۲۳۱۵
2…… احیاء العلوم ،کتاب ذکر الموت وما بعدہ ،بیان کلام القبر للمیت،۵/۲۵۳
3…… احیاء العلوم ،کتاب ذکر الموت وما بعدہ ،بیان کلام القبر للمیت،۵/۲۵۳