Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 14:تمام دنوں کا سردار
9 - 31
احترام فرماتے ہیں بلکہ وقتاً فوقتاً دوسروں کو بھی اس کی تلقین فرماتے رہتے ہیں،اس بارے میں کچھ مدنی پھول  اِرشاد فرما دیجیے تاکہ اس کی ضرورت و اہمیّت ہم پر بھی واضِح ہوجائے ۔
اِرشاد:اِسلام میں عِلم اور  عُلَماکی بڑی اَہمیت ہے کیونکہ علمِ دین اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی میراث ہےاور علمائے دینکَثَّر َہُمُ اللّٰہ ُالْمُبِین اَنبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامکے علم کے وارِث اور جانشین ہیں جیساکہ خاتَمُ النَّبِیِّین، صاحِبِ قرآنِ مُبین،محبوبِ ربّ العٰلَمِین، جنابِ صادِق وامینصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمکافرمانِ دلنشین ہے:علما دُنیا کے چراغ اور اَنبیائے کرام(عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)کے جانشین ہیں،میرے اور مجھ سے پہلے تمام انبیا(عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)کے وارِث ہیں۔(1)ایک اور حدیثِ پاک میں ارشاد فرمایا: علما کی عزّت کرواس لیے کہ وہ اَنبیا(عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)کے وارِث ہیں تو جس نے ان کی عزّت کی تحقیق اس نے اللہ عَزَّ  وَجَلَّ اور اس کے رسُول(صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم)کی عزّت کی۔(2)
 علم وعلما کی اَہمیت وافادیت کا کوئی  اِنکار نہیں کرسکتا  کہ اِسلامی عقائد و
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… جامِع صَغِیر،حرف العین،ص۳۵۲ ،حدیث:۵۷۰۳
2…… جَامِعُ الاَحادِیث،حرف الھمزة ،۲/۶۱،حدیث:۳۸۹۰