Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 14:تمام دنوں کا سردار
8 - 31
اِرشاد:جی ہاں۔قِیامت جُمُعۃ المبارک کے روز قائم ہوگی جیساکہ حدیثِ پاک میں ہےاللہ عَزَّ وَجَلَّ کے مَحبوب،دانائے غُیوب،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ غیب نشان ہے :قِیامت جُمُعہ ہی کے دِن قائم ہوگی اور کوئی جانور ایسا نہیں کہ جُمُعہ کے دِن صُبح کے وقت سورج طُلوع ہونے تک قِیامت کے خوف سے چیختا نہ ہو،سِوائے آدمی اور جنّ کے۔(1) ایک اور حدیثِ پاک میں ارشاد فرمایا:بہتر دن کہ آفتاب نے اس پر طُلُوع کیا، جُمُعہ کا دن ہے،اسی میں آدم(عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)پیدا کئے گئے اور اسی میں جنّت میں داخل کئے گئے اور اسی میں جنّت سے اُترنے کا انہیں حکم ہوا اور قِیامت جُمُعہ ہی کے دِن قائم ہوگی۔(2)ایک رِوایت میں اِتنا زائد ہے: اسی دِن میں قیامت قائم ہو گی، کوئی فرشۂ مُقَرَّب ،آسمان ،زمین، ہوا، پہاڑ اور دریا ایسا نہیں کہ جُمُعہ کے دن سے نہ ڈرتا ہو ۔(3)
عِلم اورعُلماکی اہمیت
عرض:اکثر دیکھا گیاہے کہ آپ عُلمائے کرامکَثَّرَ  ہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام کا نہ صِرْف خود ادب و 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… مُؤطّااِمام مالِک،کتاب الجمعة ،باب ماجاء فی الساعة. ..الخ،۱/۱۱۵-۱۱۶،حدیث:۲۴۶
2……  مُسلِم،کتاب الجمعة ،باب  فضل  یوم الجمعة، ص۴۲۵،حدیث:۸۵۴
3……  اِبنِ ماجَہ، كتاب  إقامة   الصلا ة   والسنة   فيها، باب    فی    فضل   الجمعة ،۲/۸،حدیث:۱۰۸۴