Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 14:تمام دنوں کا سردار
6 - 31
النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم 
جمعہ کے دن نیکی کا ثواب
عرض:کیاجمعہ کے دن نیکیوں کا  ثواب  بھی بڑھادیا جاتا ہے؟
اِرشاد:جی ہاں۔جمعۃ المبارک کے دن نیکیوں کا اجروثواب بڑھا دیا جاتا ہے جیساکہ  مُفَسّرِشہیر،حکیمُ الامَّت حضر ت ِ مفتی احمد یار خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنَّان فرماتے ہیں:جمعہ کی ایک نیکی ستر کے برابر ہوتی ہے اسی لیے جمعہ کا حج،حجِ اکبر کہلاتا ہے اور اس کا ثواب سترحج کا(ہے)۔(1)
جُمُعہ کے دن جہنم نہیں بھڑکایا جاتا
عرض:کیاکوئی ایسا بھی دِن ہے جس دن جہنم نہ بھڑکایا جاتاہو؟
اِرشاد:جی ہاں۔جُمُعۃ المبارک کے روز جہنم نہیں بھڑکایا جاتاجیساکہ اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ کے مَحبوب،دانائے غُیوب،مُنَزَّہٌ عَنِ الْعُیوبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ فرحت نشان ہے : سوائے روزِ جُمُعہ کے جہنم(ہر روز)بھڑکایا جاتا ہے۔(2) 
خُطبۂ جمعہ کے آداب
عرض: خُطبۂ جمعہ کے کچھ آداب بیان فرما دیجیے نیزکیانِکاح کا خُطبہ سننا بھی ضَروری
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… مِرآۃُ الْمَناجِیح ،٢/۱۰۶
2……اَبو داود،کتاب الصلا ة،باب الصلا ة  یوم الجمعة  قبل الزوال،۱/۴۰۳،حدیث:۱۰۸۳