Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 14:تمام دنوں کا سردار
5 - 31
 پر شہیدوں کی مُہرہو گی۔(1)
میٹھے میٹھے اسلا می بھائیو! ہم کتنے خوش نصیب ہیں کہ اللہتبارَک و تعالیٰ نے اپنے پیارے حبیبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کے صدقے ہمیں جُمُعۃ المبارَک کی نعمت سے سرفراز فرمایا۔افسوس! ہم ناقدرے اس مبارک دن کو بھی عام دِنوں کی طرح غفلت میں گزار دیتے ہیں حالانکہ جُمُعہ عید  کا دن  ہےجیسا کہ حدیثِ پاک میں ہے:اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ نے اِسے(یعنی جمعہ کو)مسلمانوں کے لیے عید کا دن بنایا ہے تو جو شخص جمعہ میں آئے وہ غسل کرے اور جس کے پاس خوشبو ہو وہ خوشبو لگائے اور مسواک کرے۔(2)جُمُعہ کو بروزِ قِیامت  روشن وحسین صورت میں اُٹھایا جائے گا اور اَہلِ جنّت دُلہن کی طرح اس کا گھیرا کیے ہونگے۔(3)جُمُعہ کے روز جہنَّم کی آگ نہیں سُلگائی جاتی اور اس کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں۔جُمُعہ کے روز مرنے والا خوش نصیب مسلمان شہید کا رُتبہ پاتا ہے اور عذابِ قبرسے محفوظ ہو جاتا ہے۔(4) اللہ عَزَّوَجَلَّ ہمیں اس مبارک دن کی برکتوں سے مالا مال فرمائے۔اٰمِین بِجَاہِ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… حِلية الْاَوْلِیاء،محمدبن المنکدر،۳ /۱۸۱،حدیث:۳۶۲۹ 
2……ابنِ  ماجہ،كتاب إقامة الصلاة والسنة فيها،باب ما جاء فی الزينة  يوم الجمعة،۲/۱۶،حدیث:۱۰۹۸
3…… عمدةُ القاری،کتاب الأذان،باب  فضل التأذین،تحت الحدیث: ۶۰۸،۴/۱۵۹
4…… مرقاةُ المفاتیح ،کتاب الصلا ة ،باب الجمعة ،الفصل الثالث ،تحت الحدیث:۱۳۶۷،۳/ ۴۶۱   ماخوذاً