Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 14:تمام دنوں کا سردار
3 - 31
اِرشاد:جُمُعۃ المبارک کے بےشمار فضائل ہیں،اللہ  عَزَّ  وَجَلَّ نے جُمُعہ کے نام کی ایک پوری سورت”سورۃُ الجمعہ“ نازِل فرمائی ہے جو قرآنِ کریم کے اٹھائیسویں پارے میں جگمگا رہی ہے ۔احادیثِ مبارکہ میں اس دن کے بہت فضائل بیان ہوئے ہیں چنانچہ سرکارِمدینہ،راحتِ قلب وسینہ، فیض ِگنجینہ،باعثِ نزولِ سکینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ باقرینہ ہے:جُمُعہ کا دن تمام دِنوں کا سردار ہے اوراللہ  عَزَّ وَجَلَّکے نزدیک سب سے بڑا ہے اور وہ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے نزدیک عِیْدُالْاَضْحٰیاور عِیْدُالْفِطْرسےبڑا ہے،اس میں پانچ خصلتیں ہیں:(١)اللہتعالیٰ نے اِسی میں آدم(عَلٰی نَبِیِّنَا وَعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام)کو پیدا کیا اور(٢)اسی میں انہیں زمین پر اُتارا اور(٣) اسی میں انہیں وفات دی اور(٤)اس میں ایک ساعت ایسی ہے کہ بندہ اُس وقت جس چیز کا سُوال کرے گا وہ اُسے دے گا جب تک حرام کا سُوال نہ کرے اور(٥) اِسی دن میں قِیامت قائم ہو گی۔ کوئی مُقَرَّبفِرِشتہ،آسمان،زمین، ہوا،پہاڑ اور دریا ایسا نہیں کہ جُمُعہ کے دِن سے ڈرتا نہ ہو۔(1)
حضرتِ سیِّدُنا اَنس بن مالکرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت ہے کہاللہ  عَزَّ  وَجَلَّ  کے مَحبوب،دانائے غُیوب،مُنَزہٌ عَنِ الْعُیوبصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم 
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
……  ابنِ ماجہ،کتاب اقامة الصلاة  والسنة  فیھا،باب  فی  فضل الجمعة،۲/۸،حدیث:۱۰۸۴