میں طرح طرح کے وساوسں میں مبتلا کرکے اس عظیم سعادت سے روکنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے لہٰذا آپ شیطانی وساوس کی طرف بالکل توجہ نہ دیجیے بلکہ شیطان کے تمام حربوں اور چالوں کو ناکام بناتے ہوئے جَدْوَل کے مطابق زندگی میں یکمشت12 ماہ، ہر12 ماہ میں ایک ماہ اور عمر بھر ہر ماہ 3 دن کے لیے مدنی قافلوں میں سفر کو اپنا معمول بنا لیجیے۔اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں نفس و شیطان کے ہتھکنڈوں سے بچنےاوراپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کے لیے خوشدلی کے ساتھ مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی توفیق عطافرمائے۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
مجھ کو جذبہ دے سفر کرتا رہوں پروَردگار
سنّتوں کی تربیت کے قافلے میں بار بار (وسائلِ بخشش)
٭…٭…٭…٭…٭