Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 14:تمام دنوں کا سردار
28 - 31
 ثواب ملتا ہے اور یقیناً ملتا ہے اور دوسروں کو سکھانے کی حاجت بھی ہے تو پھر یہ بوریت اور وسوسے کیسے؟درسِ نظامی پڑھانے والے اساتذہ سالہا سال سے ایک ہی کتاب پڑھا رہے ہوتے ہیں وہ بوریت محسوس نہیں کرتے تو آپ مدنی قافلوں میں سفر کرنے اور بار بار سیکھی ہوئی باتیں دُہرانے  اور دوسروں کو  سکھانے سے بوریت  کیوں محسوس کرتے ہیں؟یاد رکھیے!ایک بار کوئی چیز سیکھ کر یادکر لینے سے اس کا ثواب ختم نہیں ہو جاتا بلکہ دوسروں کو سکھانے اور پھر ان کے عمل کرنے سے وہ عمل ثوابِ جاریہ کا ذریعہ بن جاتا ہے۔ پھر یہ بھی ذہن نشین رہے کہ مدنی قافلے میں فقط سُنَّتیں اور دُعائیں ہی نہیں سیکھی اور سکھائی جاتیں بلکہ اور بہت ساری چیزیں ہیں جو مدنی قافلوں میں سفر کرنے کی بدولت حاصل ہوتی ہیں مثلاً راہِ خدا میں سفر کرنے کے فضائل،راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کااجرو ثواب،علمِ دین سیکھنے اور سکھانے کے فضائل،نمازِباجماعت ادا کرنے کا اہتمام،نوافل کی ادائیگی اورتلاوتِ قرآن الغرض بہت سے نیک کام کرنے کا موقع ملتا ہے ۔ 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے وہ کبھی بھی  نہیں چاہتا کہ کوئی مسلمان اپنی اور دوسرے لوگوں کی اِصلاح کر کے ثواب کمانے 
اور اپنی آخرت بہتر بنانے میں کامیاب ہو اس لیے  وہ  مختلف اَنداز