Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 14:تمام دنوں کا سردار
26 - 31
 مدنی قافلے میں سفر نہ کرنا  وسوسۂ  شیطانی اور دعوتِ اسلامی کے مدنی مقصد سے ناواقف ہونے کا نتیجہ ہے۔تبلیغِ قرآن وسنَّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کا مدنی مقصد”اپنی اور ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنا ہے۔“اگراس مدنی مقصد پر غور کر لیا جائے تو یہ شیطانی وسوسہ تارِعنکبوت(یعنی مکڑی کے جالے)سے بھی زیادہ کمزورنظر آئے گا کیونکہ اس مدنی مقصد میں اپنی اِصلاح کے ساتھ ساتھ ساری دُنیا کے لوگوں کی اِصلاح  کی کوشش بھی شامل ہے۔ 
پہلی بات تو یہ ہے کہ کوئی بھی شخص یہ دعویٰ نہیں کر سکتا کہ اس کی کما حقہ اِصلاح ہو چکی  ہے اب مزید اسے اصلاح کی حاجت نہیں،جب ایسا نہیں تو پھر یہ وسوسہ کیسا؟اگر  بالفرض کسی کو سُنَّتیں اور دُعائیں یاد ہیں اور وہ ان پر عمل پیرا بھی ہے تو بہت اچھی بات ہے،اللہ عَزَّ وَجَلَّ اس میں مزید بَرَکتیں عطا فرمائے مگر یہ سوچ کر مدنی قافلے میں سفر نہ کرنا کہ  مجھے تو تمام ضروری مسائل،سنتیں اور دُعائیں وغیرہ آتی ہیں،محض خوش فہمی یا غلط فہمی کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے کہ بسااوقات بندہ یہ خیال کرتا ہے کہ میں عرصۂ دراز سے یہ دُعائیں پڑھ رہا ہوں،سُنَّتوں پرعمل کر رہا ہوں،مجھے تو یہ ساری چیزیں اَزبر  ہیں مگر جب کوئی دوسرا سُن لے یا پوچھ لےتو بتانے میں غلطی کر جاتے ہیں یا