نصرانیت مستحقِ تعظیم وقابلِ تجہیز وتکفین ونمازِ جنازہ تصور کیا تو بیشک جس جس کا ایسا خیال ہوگا وہ سب بھی کافر و مرتد ہیں اور ان سے وہی معاملہ برتنا واجب جو مرتدین سے برتا جائے اور ان کی شرکت کسی اور طرح روا نہیں اور شریک ومعاون سب گنہگار ۔(1)
کافِر کو مرحوم کہنا کیسا؟
عرض:کافِر کو مرحوم کہنایا مرنے کے بعد اُس کے لیے بخشش کی دُعا کرنا کیساہے؟
اِرشاد:دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ 1250صَفحات پر مشتمل کتاب بہارِ شریعت جلد اوّل صَفْحَہ 185پر ہے:”جو کسی کافر کے لیے اس کے مرنے کے بعد مغفرت کی دعا کرے،یا کسی مُردہ مُرتَد کو مرحوم یا مَغفُور کہے ،وہ خود کافِرہے۔“فتاویٰ رضویہ جلد21صفحہ228 پر ہے:کافر کے لئے دُعائے مغفرت وفاتحہ خوانی کفرِ خالص و تکذیب ِقرآنِ عظیم ہے۔
مسبوق اِمام کے ساتھ سلام پھیردے تو؟
عرض:مسبوق نے اپنی بقیہ رَکعتیں پوری کرنے کے بجائے امام کے ساتھ سلام پھیردیا تواب کیاکرے؟
اِرشاد:دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کی مطبوعہ1250صفحات
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
……فتاویٰ رضویہ،٩/١٧۰ ملتقطاً