شرعی ان کے کردار اور عمل پر تنقید کرکے غیبت کے گناہِ کبیرہ میں نہ پڑے کہ حضرتِ سیِّدُنا ابو حفص الکبیرعَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْقَدِ یْر فرماتے ہیں:جس نے کسی فقیہ کی غیبت کی تو قِیامت کے روز اُس کے چہرے پر لکھا ہوگا،یہ اللّٰہکی رَحْمت سے مایوس ہے۔(1)اللہ عَزَّ وَجَلَّ ہمیں علمائے اَہلسنَّت کا ادب واحترام کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے فیوض وبرکات سے مالا مال فرمائے۔اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم (2)
کوئی عالِم صاحب غصّے میں آ کر جھاڑ د یں تو؟
عرض:اگر کوئی عالِم صاحِب غصّے میں آکر جھاڑ دیں تو کیااُن کی بداَخلاقی کی گَرِفت نہ کی جائے؟
اِرشاد:اگر کوئی عالِم صاحِب غصّے میں آکر جھاڑدیں تو ایسے موقع پر ان کی گرفت
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… مُکاشَفَةُ الْقُلُوْب،الباب العشرون فی بیان الغیبة والنمیمة،ص۷۱
2……شیخِ طریقت،امیرِاہلسنّت،بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا ابو بلال محمد الیاس عطّارقادری رضوی ضیائیدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ عُلَمائے اہلسنّت سے بے حد عقیدت و محبت رکھتے ہیں اور نہ صرف خود ان کی تعظیم کرتے ہیں بلکہ اگر کوئی آپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہکے سامنے عُلَمائے اَہلسنّت کے بارے میں کوئی نازیبا کلِمہ کہہ دے تو اس پرسخت ناراض ہوتے ہیں۔ ایک موقع پر کسی نے ٹیلیفون پر بعض عُلَمائے اہلسنّت کے بارے میں سخت نازیبا کلِمات کہے۔ اس پرآپدَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے سخت ناراضگی کااِظہار کرتے ہوئے اُسے توبہ کرنے کی تاکید کی اوراعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنّت مولانا شاہ امام احمدرضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن کے فرامین سے آگاہ کیا۔(شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)
کرنے کے بجائے اپنے اُوپر غور کر لیجیے ہوسکتا ہے کہ آپ کی کسی کوتاہی کی وجہ سے انہیں غُصّہ آیا ہو یا وہ کسی وجہ سے پریشان ہوں اور بتقاضائے بَشَرِیَّت