ہیں جن کی وجہ سے میں نہ صرف خود علمائے کرامکَثَّرَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام کا اَدَب و اِحترام کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں بلکہ وقتاً فوقتاً دوسروں کو بھی اس کی تلقین کرتا رہتا ہوں۔میرے آقا اعلیٰ حضرت،امامِ اَہلسنّت مولانا شاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:عالمِ دین ہر مسلمان کے حق میں عُمُوماً اور اُستادِ علمِ دین اپنے شاگرد کے حق میں خُصُوصاً نائبِ حُضُور پُرنور سیِّدِعالَم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّمہے ۔(1)
مجھ کو اے عطارؔ سُنّی عالِموں سے پیار ہے
اِنْ شَآءَ اللہ دوجہاں میں اپنا بیڑا پار ہے )وسائلِ بخشش)
عُلَما کو بُرا بھلا کہنے والے کے بارے میں حکم
عرض:علمائے کرامکَثَّرَ ہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَامکو بُرا بھلا کہنے والے کے بارے میں شریعت کا کیاحکم ہے؟
اِرشاد:علمائے کرامکَثَّرَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَامکو بُرا بھلا کہنے والے کے بارے میں حکمِ شرعی بیان کرتے ہوئے میرے آقا اعلیٰ حضرت،امامِ اَہلسنّت،مجدِّدِ دین وملّت مولانا شاہ امام احمد رضاخانعَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن فرما تے ہیں :اگر عالم کو اس لئے بُرا کہتا ہے کہ وہ عالِم ہے جب تو صَریح کافِرہے اور اگر بوجۂ عِلم اس کی تعظیم
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… فتاویٰ رضويہ،۲۳/۶۳۸
فرض جانتا ہے مگر اپنی کسی دُنیوی خُصومت(یعنی دشمنی)کے باعِث بُرا کہتا