Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 12:مَساجِد کے آداب
7 - 34
 (خرابی)، یہ بلا شبہ جائز بلکہ سُنَّت سے ثابت ہے اور بے سُوال کسی محتاج کو دینا بہت خوب اور مولیٰ علیکَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم سے ثابت ہے۔ (1) معلوم ہوا کہ  مسجِدمیں،مسجِد یامدرسے یا کسی حاجت مند مسلمان کے لیے چندہ کرنا جائز ہے۔عموماً مساجد میں جمعۃ المبارک  کے روزمساجد کے لیے  چندہ کیا جاتا ہے اس  میں کچھ نہ کچھ دے دیناچاہیے کہ ” جمعہ کا دن تمام دنوں سے افضل ہے  اس میں ایک نیکی کا ثواب ستّر (70)گنا ہے۔“ (2)
مسجِد میں سے گزرنے کا حکم 
عرض:مسجِدکوراستہ بنانا کیساہے؟
ارشاد: مسجِدکو راستہ بنانا یعنی اس کے کسی حصے میں سے ہو کر گزرنا جائز نہیں ہے۔ فقہائےکِرامرَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَامنے بلاضرورت ایسا کرنے کو ناجائز فرمایاہے۔(3) صدرُالشریعہ،بدرُالطریقہ مفتی محمد امجد علی اعظمیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی فرماتے ہیں:مسجِدکو راستہ بنانا یعنی اس میں سے ہو کر گزرنا ناجائز ہے،اگر اس کی عادت کرے تو فاسق ہے،اگرکوئی اس نیت سے مسجِدمیں گیا وَسْط (درمیان) میں پَہُنچا کہ نادِم ہوا، تو جس دروازہ سے اس کو نکلنا تھا اُس کے سِوا دوسرے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…… اَحکامِ شریعت، ص۹۹
2…… مِرْآۃُ المناجیح،۲/۳۲۳
3…… غَمْزُعُیُوْنِ الْبصائِر،القول فی احکام المسجد،۳ /۱۸۷  ملخصاً