Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 12:مَساجِد کے آداب
33 - 34
شوریٰ نے 19مدنی پھولوں  پرمشتمل ایک پمفلٹ شائع کیا ہے جو ہر   مدنی مشورے میں تلاوت و نعت کے بعد پڑھ کر سنایا جاتا ہے۔ اس میں یہ بھی ہے کہ’’ایسوں کو ڈھونڈتے رہیں جو پہلے آتے تھے مگر اب نہیں آتے، ہفتے میں کم از کم ایک بچھڑے ہو ئے اسلامی بھائی کو دوبارہ مدنی ماحول سے ضرور وابستہ کریں ‘‘(یہاں وہ مُراد نہیں جن پر تنظیمی پابندی لگی ہو) جب آپ ایسوں کے پاس جائیں گے تواِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ کچھ نہ کچھ فرق ضرورپڑے گا۔قرآنِ مجیدمیں ہے:) وَّ ذَکِّرْ فَاِنَّ الذِّکْرٰی تَنۡفَعُ الْمُؤْمِنِیۡنَ ﴿۵۵﴾  ((پ ۲۷،الذٰریٰت: ۵۵) ترجَمۂ کنزالایمان:”اورسمجھاؤ کہ سمجھانا مسلمانوں کو  فائدہ دیتا ہے۔“اس طرح اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ مدنی ماحول سے بچھڑے ہوئے اسلامی بھائی دوبارہ مدنی ماحول سے وابستہ ہو جا ئیں گے۔	
٭…٭…٭…٭…٭
ماٰخذ و مراجع
٭	قرآنِ مجید	کلامِ الٰہی	٭…٭…٭…٭
نمبر شمار	نام کتاب	مصنف /مؤلف	مطبوعہ
1	 کنزالایمان	اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان،متوفّٰی۱۳۴۰ھ	مکتبۃ المدینۃ۱۴۳۲ھ
2	خزائن العرفان صدر الافاضل مفتی نعیم الدین مراد آبادی، متوفّٰی۱۳۶۷ھ	مکتبۃ المدینۃ ۱۴۳۲ھ
3	تفسیر القرطبی علامہ ابو عبد اللہ بن احمد انصاری  قرطبی ،متوفّٰی۶۷۱ھ	دار الفکر  بیروت۱۴۲۰ ھ
4	صحیح البخاری امام ابو عبد اللہ محمد بن اسماعیل بخاری ،متوفّٰی۲۵۶ھ	دارا لکتب العلمیۃ بیروت ۱۴۱۹ھ