مدرسۃ المدینہ برائے بالغان میں اسلامی بھائی نہیں آئیں گے یا علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت نہیں ہو سکے گا یاکہیں نئے اسلامی بھائی ٹوٹ نہ جائیں یا پُرانے اسلامی بھائیوں کے حوصلےماند نہ پڑ جائیں تو اس خوف سے وہ مدنی کاموں میں متحرک رہتاہے،یوں ذِمَّہ دار کے لیے مدنی کاموں اور مدنی ماحول میں اِستقامت کے اَسباب ہوتے رہتے ہیں۔
اس کے علاوہ اللّٰہتبارک و تعالیٰ سے دُعا بھی کرتے رہنا چاہیے کہ یااللہ عَزَّوَجَلَّ !مجھے مرتے دَم تک مدنی مرکز کا مطیع و فرما نبردار بنا کر دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں استقامت اور مدنی کاموں کی توفیق عطا فرما اور مرتے وقت ایمان پر خاتمہ نصیب فرما۔اٰمین بِجاہِ النَّبِیِّ الْاَمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
اسلامی بھائیوں کو مدنی ماحول کے قریب کرنے کا طریقہ
عرض: جو اسلامی بھائی روٹھ کر دعوتِ اسلامی کامدنی کام چھوڑ بیٹھے ہوں انہیں کیسے قریب کیا جائے؟
ارشاد:جو اسلامی بھائی روٹھ کر دعوتِ اسلامی کامدنی کام چھوڑ بیٹھے ہوں انہیں نرمی اور حکمتِ عملی کے ساتھ مدنی ماحول کی برکتیں بتا کر دوبارہ مدنی ماحول سے وابستہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّ وَجَلَّ مرکزی مجلسِ