لوبان کے ساتھ صِعتر(اس کی خشک شاخیں اور پتیاں) مِلاکر دُھونی دی جائے تو نہ صرف آپ کاکمرہ مہک اُٹھے گا بلکہ اس کی دُھونی مَکّھی، مَچَّھر ، لال بیگ ، چھپکلیوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں کوبھگاتی ہے۔
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اپنے اِردگرد اورگھروں کے ماحول کو صاف ستھرا اور خوشبودار رکھیے کہ اس سے جہاں جراثیم کا خاتمہ ہوتا ہے وہیں گھروں میں برکت بھی ہوتی ہے جیساکہ حضرتِ سَیِّدُنا شیخ ابوالعبّاس بَونیعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِیفرماتے ہیں:خُوشبو سُلگانے سے گھر میں بَرَکت ہوتی ہے۔
مدنی ماحول میں استقامت
عرض:دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اِستقامت کیسے حاصل ہوسکتی ہے؟
ارشاد:دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول میں اِستقامت حاصل کرنے کے لیے اپنے بڑوں کی اِطاعت بَہُت ضروری ہے۔اگر آپ اپنے ذیلی،حلقہ،علاقائی یا ڈویژن مشاورت کے نگران الغرض جس کے بھی آپ ماتحت ہیں اُن پر تنقید کرتے رہیں گے تو اس کی نُحُوست آپ کو مدنی ماحول سے دُور کرتی چلی جائے گی لہٰذا اپنے ذِمّہ داران کے بارے میں حسنِ ظن رکھتے ہوئے شریعت کے دائرے میں رہ کر ان کی اِطاعت کیجیے اِنْ شَآءَ اللہعَزَّوَجَلَّ اس کی برکت سے اِستقامت آپ کا مُقدّر بن جائے گی۔