کمرے میں ائیرفریشنرسے چھڑکاؤ کیاجاتا ہے تو اُس کے کیمیاوی مادّے فَضا میں پھیل جاتے ہیں اور سانس کے ذریعے پھیپھڑوں میں پَہُنچ کر نقصان پہنچاتے ہیں۔ایک طِبّی تحقیق کے مطابِق ائیرفریشنر کے استِعمال سے جِلد کا سرطان’’سِکِنْ کینسر‘‘(Skin Cancer)ہوسکتاہےلہٰذاائیرفریشنرسے خوشبو کا چھڑکاؤ مت کیجیے کہ چند لمحوں کی خوشبو کی خاطر اتنا بڑا خطرہ مول لینا عقلمندی نہیں۔
کمرہ خُوشبو دارکرنے کا طریقہ
عرض:کمرے کو خُوشبو دار کرنے کے لیے کیا کرنا چاہیے؟
ارشاد: کمرے کو خُوشبو دار کرنے کے لیے لوبان(1) کی دُھونی دیں،لوبان جہاں فَضا کو مُعَّطر کرتا ہے وہاں جراثیم کابھی خاتِمہ کرتا ہے۔آج کل پَروں والے کیڑے مارنے کےلیے جِن اَدوِیہ(Flying Insect Killer)کا چھڑکاؤ(Spray)کیا جاتا ہے ان کی جگہ لوبان کا استعمال کیجیے کہ اِس کی دُھونی اگر سانس میں بھی چلی جائے تو نقصان کے بجائے فائدہ ہی پَہُنچاتی اور گلے کی سوزِش کو دُور کرتی ہے بشرطیکہ خالِص لوبان ہو۔اگر خالص
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… لوبان ایک مخصوص درخت کے تنے سے نکلنے والی رال دارگوند ہے۔ غالباً پاکستان میں اس کی پیدا وار نہیں ہوتی لہٰذایہاں عموماً نَقْلی لوبان فروخت کیاجاتا ہے اور اگر خالص لوبان دستیاب بھی ہو تو اس کی قیمت بہت زیادہ ہو گی البتہ ہند میں لوبان کے درخت پائے جاتے ہیں۔(شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)