کے مالک تو جسے چاہے سلطنت دے اور جس سے چاہے سلطنت چھین لے اور جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے ساری بھلائی تیرے ہی ہاتھ ہے بے شک تو سب کچھ کرسکتا ہے ۔تو دن کا حصہ رات میں ڈالے اور رات کا حصہ دن میں ڈالے اور مردہ سے زندہ نکالے اور زندہ سے مردہ نکالے اور جسے چاہے بے گنتی دے۔ اے دنیا اور آخرت میں بہت مہربانی اور رحمت فرمانے والے ! دنیا و آخرت میں سے جسے تو چاہتا ہے ان میں سے عطا فرماتاہے اور جسے چاہتاہے ان میں سے روک لیتاہے، مجھ سے میرا قرض اُتار دے۔)اگر تجھ پر زمین کے برابر سونا بھی قرض ہوگا تو اللّٰہتعالیٰ ادا فرمائے گا۔(1)
ائیرفریشنر(Air Freshner)کے نقصانات
عرض:ائیرفریشنر(Air Freshner) کے ذریعےخوشبو کا چھڑکاؤSpray)) عام ہوتا جارہا ہے اس میں کوئی نقصان تونہیں؟
ارشاد:ائیرفریشنر(Air Freshner)کااستعمال عام ہوتا جا رہاہےعموماًاس کا چھڑکاؤ ایسے کمروں میں کیا جا تا ہے جو بند رہتے ہیں۔ اس سے وقتی طور پر خُوشبو تو آجاتی ہے ،کمرے معطر ہو جاتے ہیں لیکن پھر ناک اَٹ جاتی ہے اور خُوشبو ہونے کے باوجود کمرے میں موجود اَفراد کو محسوس نہیں ہوتی۔ جب
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
… تَفْسِیْرقُرْطَبی،پ۳،آلِ عمران،تحت الآیة:۲۶،۲ /۴۲،الجزء:۴