Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 12:مَساجِد کے آداب
26 - 34
 پڑھنے سے اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّغیب سے اُس کے قرض کے اسباب مُہیاہو جائیں گے۔(1)
(۲)ایک مُکاتَب(2)نےاَمیرُالْمُؤمِنِینحضرتِ سیِّدُنا مولائے کائنات، مولا مشکل کشا، علیُّ المُرتَضٰی شیرِخدا کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم کی بارگاہ میں حاضر ہوکرعرض کی:میں اپنی کتابت (یعنی آزادی کی قیمت) اَدا کرنے سے عاجز ہوں میری مدد فرمائیے۔آپکَرَّمَ اللّٰہُتَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْمنے فرمایا: میں تمہیں چند کلمات نہ سکھاؤں جورسولُ اللہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے مجھے سکھائے ہیں، اگر تم پر جَبَلِ صِیر(ایک پہاڑ کا نام )جتنا قرض ہو گا تو اللّٰہ تعالیٰ تمہاری طرف سےادا کردے گا،تم یوں کہا کرو:اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ(3)آپ بھی تا حُصولِ مُراد ہر نماز کے بعد11،11باراورصبح و شام100،100بار روزانہ(اوّل وآخِر ایک ایک بار
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1…… عمل شروع کرنے سے قبل حُضُور غوثِ اعظمعَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْاَکرَم  کے اِیصال ثواب کے لیے کم از کم 11 روپے کی نیاز اور کام ہو جانے کی صورت میں امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن کے اِیصال ثواب کے لیےکم از کم پچیس روپے کی  نیاز تقسیم کیجیے۔ مذکورہ رقم کی دینی کتابیں بھی تقسیم کی جاسکتی ہیں۔(شعبہ فیضانِ مدنی مذاکرہ)
2…… مکاتب اس غلام کو کہتے ہیں جس نے اپنے آقا سے مال کی ادئیگی کے بدلے آزادی کامُعاہدہ کیا ہو۔ (اَلْمُخْتَصَرُ الْقُدُوری،کتاب المکاتب، ص۳۰۸)
3…… تِرْمِذی،احادیث شتی،باب(ت:۱۲۱)،۵/۳۲۹،حدیث:۳۵۷۴