ہوتے رہیں گے۔خواہ آپ جاگ رہے ہوں یا سو رہے ہوں آپ کے گناہوں کا مِیٹرچلتا رہے گا،اَلْاَمَان وَالْحَفِیْظ۔جب قرض کی ادائیگی میں تاخیر کا یہ وَبال ہےتو جو کوئی پُورا قرض ہی دبالے اُس کا کیا حال ہوگا؟
مت دبا قرضہ کسی کا نابَکار
روئے گا دوزخ میں ورنہ زار زار
اچھی نیت سےقرض لینا
عرض:اگر کوئی شخص قرض لے اور اس کی نیت بھی ادا کرنے کی ہو مگر اس کے باوجود وہ ادا نہ کر پائے توایسے شخص کے بارے میں کیا حکم ہے ؟
ارشاد:اگر کوئی شخص ادا کرنے کی نیت سے قرض لے تواللہ عَزَّ وَجَلَّ اس کی اچھی نیت کی بدولت اس کے لیے اَسباب پیدا فرما دے گا جس سے اس کا قرض اُتر جائے گا۔حُضُورِ اکرم،نورِمجسم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ معظم ہے :جس شخص نے لوگوں کا مال( بطورِقرض )لیا او ر وہ اس کے ادا کرنے کی نیّت رکھتا ہے تو اللہ عَزَّوَجَلَّاس کی طرف سے ادا کردیتا ہے اور جو ہضم کرنے کے لیے لیتا ہے اللہ تعالیٰ اسے ادا کرنے کی توفیق نہیں دیتا۔(1)
اسحدیثِ پاک کے تحت شارحِ بخاری مفتی شریف الحق امجدی عَلَیْہِ رَحمَۃُ
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… بخاری،کتاب فی الاستقراض...الخ،باب من اخذ اموال الناس...الخ،۲/۱۰۵،حدیث : ۲۳۸۷