Brailvi Books

مدنی مذاکرہ قسط 12:مَساجِد کے آداب
19 - 34
 الرَّحْمٰن سے قرضے کی ادائیگی  میں سُستی اورجُھوٹے حِیَل و حُجّت کرنے والے شخص زید کے بارے میں اِستِفسار ہواتوآپرَحْمَۃُ اللّٰہ ِتعالٰی علیہ نے اِرشاد فرمایا:زید فاسِق وفاجِر، مُرتَکِبِ کَبائر، ظالِم،کذّاب،مُستحَقِ عذاب ہے ۔ اس سے زِیادہ اور کیا اَلقاب اپنے لئے چاہتا ہے؟اگراِس حالت میں مر گیا اوردَین(قرض) لوگوں کا اِس پر باقی رہا ،اِس کی نیکیاں اُن(قرض خواہوں ) کے مُطالَبہ میں دی جائیں گی اورکیونکر دی جائیں گی(یعنی کس طرح دی جائیں گی۔یہ بھی سُن لیجیے)تقریباً تین پیسہ دَین(قرض)کے عِوَض(یعنی بدلے) سات سو نَمازیں باجماعت(دینی پڑیں گی)۔ جب اِس (قرضہ دبا لینے والے) کے پاس نیکیاں نہ رہیں گی اُن(قرض خواہوں) کے گناہ اِس (مقروض) کے سر پر رکھے جائیں گے اور آگ میں پھینک دیا جائے گا ۔(1) 
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!حُقُوقُ العباد کا مُعامَلہ نہایت ہی سخت ہے۔ اگر آپ نے کسی سے قرض لیا اور ادائیگی کے لیے رقم پاس نہیں ہے مگر گھر کے اَسباب ، فرنیچروغیرہ بیچ کر قرض ادا کیا جاسکتا ہے تویہ بھی کرنا پڑے گا۔قرض ادا کرنے کی ممکن صُورت ہونے کے باوُجُود قرضدار سے مہلت لیے بغیر آپ قرض کی ادائیگی میں جب تک تاخیر کرتے رہیں گےگنہگار
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
…… فتاویٰ رضویہ،۲۵/۶۹