پو را بدلہ دیاجائے گاوہ یہ ہے کہ ان میں سے کسی کو قرآنِ پاک کی کوئی سورت یاد تھی پھر اس نے اسے بھلا دیا۔(1)
اعلیٰ حضرت،امامِ اہلسنّت،مولانا شاہ امام احمد رضا خانعَلَیْہِ رَحمَۃُ الرَّحْمٰن فرماتے ہیں:اس(یعنی قرآنِ مجید کو یاد کرکے بھول جانےوالے)سے زیادہ نادان کون ہے جسے خدا ایسی ہمت بخشے اور وہ اسے اپنے ہاتھ سے کھودے۔ اگر قدر اِس کی جانتا اور جو ثواب اور دَرَجات اس پر مَوْعُود ہیں(یعنی جن کا وعدہ کیا گیا ہے) ان سے واقف ہوتا تو اسے جان و دل سے زیادہ عزیز رکھتا۔ مزید فرماتے ہیں:جہاں تک ہو سکے اس کے پڑھانے اور حِفظ کرانے اور خود یادرکھنے میں کوشِش کرے تا کہ وہ ثواب جو اس پرمَوعُود ہیں حاصِل ہوں اور روزِ قیامت اَندھا کوڑھی ہوکر اُٹھنے سے نَجات پائے۔ (2)حُفّاظ کِرام کو سخت محنت اور احتیاط کی ضَرورت ہے۔انہیں چاہیے کہ دِن رات کوشش کریں اور قرآنِ پاک کو یاد رکھیں تاکہ ثواب کے حقدار بنیں اور قیامت کے دن کوڑھی ہوکر اٹھنے سے نجات پائیں۔
قرض کی ادائیگی میں بلاوجہ تاخیر کرنا
عرض:قرض کی ادائیگی میں بلاوجہ تاخیر کرنا یا قرض ہی دبالیناکیسا ہے؟
ارشاد:فقہائے کرامرَحِمَہُمُ اللّٰہ ُ السَّلَام نے بلاحاجتِ شرعی ادائے قرض میں تاخیر کو بھی ظلم قرار دیاہے تو کسی سے قرض لے کر سرے سے واپس ہی نہ کرنا تو اس سے بھی سخت ترمعاملہ ہے۔ اس بارے میں چند احادیثِ مبارکہ ملاحظہ فرمائیے اور اس سے بچنے کی کوشش کیجیے :
سرکارِعالی وقار ،مدینے کے تاجدار،حبیبِ پروردگارصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمنے ارشاد فرمایا:(قرض کی ادائیگی میں) صاحبِ استطاعت کا ٹال مٹول کرنا ظلم ہے۔(3)استطاعت والےکا قرض کی ادائیگی میں ٹال مٹول کرنا، اس کی آبرو (عزّت) اور اس کی سزا کو حلال کر دیتا ہے۔(4)یعنی اُسے بُرا کہنا اُس پر طعن و تشنیع کرنا جائز ہو جاتا ہے۔ (5)
تاجدارِ مدینہ،راحتِ قلب وسینہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا:شہید(یعنی وہ شخص جس نے اللہ عَزَّ وَجَلَّکی راہ میں جان دی ہے اس ) کا ہر گناہ مُعاف ہوجائے گا سوائے قرض کے۔(6)
حضرتِ سَیِّدُنا ابُو سعید خُدریرَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ فرماتے ہیں کہ نبیٔ کریم،
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
1……کنزالعُمّال،کتاب الاذکار،الفصل الثالث...الخ، الجزء:۱، ۱ / ۳۰۶، حدیث:۲۸۴۳
2…… فتاویٰ رضویہ،۲۳/۶۴۵-۶۴۷
3…… بخاری،کتاب فی الاستقراض...الخ،باب مطل الغنی ظلم،۲/۱۰۹،حدیث:۲۴۰۰
4…… بخاری،کتاب فی الاستقراض...الخ،باب لصاحب الحق مقال،۲/۱۰۹،حدیث:۲۴۰۰
5…… فتاویٰ رضویہ،۲۵/۶۹
6…… مُسْلِم،کتاب الاِمارة،باب من قتل فی سبیل اللّٰہ...الخ،ص۱۰۴۶،حدیث:۱۸۸۶